چین کے سرمایہ کاروں نے حکومت سندھ کے ساتھ صوبے کے ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے۔
صوبائی محکمہ اطلاعات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات میں چینی وفد نے کراچی سمیت پورے صوبے کی ترقی میں سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا۔ وفد نے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر مختلف ترقیاتی منصوبوں میں اشتراک پر دلچسپی ظاہر کی۔اس موقع پر وزیر بلدیات نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے تحت صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، جبکہ سندھ نے ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کیے ہیں۔
ناصر حسین شاہ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ سندھ سرمایہ کاری کے لیے ایک زرخیز خطہ ہے اور ہر سرمایہ کار کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ انہوں نے کراچی تا روہڑی ٹرین منصوبے میں تعاون کی پیش کش کے ساتھ دیگر سیکٹرز میں منافع بخش سرمایہ کاری کی ترغیب بھی دی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کا فیصلہ
آئی ایم ایف نے علاقائی کشیدگی کو معیشت کے لیے خطرہ قرار دے دیا