راولپنڈی کے تھانہ صدر واہ اور پشاور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں انتہائی مطلوب افغان ڈکیت سمیت 3 ملزمان ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ تھانہ صدر واہ کے علاقے کی ایک نجی سوسائٹی میں چھاپہ مارا گیا، جہاں ملزمان ڈکیتی، اغواء برائے تاوان اور قبضہ کرنے کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک افغان باشندہ بھی شامل ہے، جس نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنا رکھا تھا، ملزمان پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت بھی مقدمات درج تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے پاس جدید اسلحہ موجود تھا اور وہ وارداتوں کے بعد اس علاقے میں پناہ لیتے تھے۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق آدم خان افغانی گروہ سے بتایا جاتا ہے۔
بنوں میں دہشتگردوں کے حملے، 2 اساتذہ اور بی آئی ایس پی کے 2 اہلکار اغوا
مصر مذاکرات، حماس کے اسرائیل سے مستقل جنگ بندی اور انخلا کے مطالبات
نیشنل پریس کلب حملہ،جوائنٹ کمیٹی کا چارٹر آف ڈیمانڈ وزارت داخلہ کے حوالے