وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے استعفے پر دستخط کر کے گورنر کو ارسال کر دیا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب انہوں نے وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالا تو صوبے کو سنگین معاشی اور امن و امان کے مسائل درپیش تھے، تاہم پارٹی قیادت کے اعتماد اور ڈیڑھ سال کی محنت سے معاشی بحرانوں پر قابو پا لیا گیا۔ انہوں نے کابینہ ممبران اور اپوزیشن ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتہائی مخلصانہ انداز میں صوبے کے لیے کام کیا۔آج سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات زیر گردش تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف نے علی امین گنڈاپور کو وزارتِ اعلیٰ کے منصب سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے، اور سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا جا رہا ہے۔
بعدازاں، تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس تبدیلی کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور کی جگہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ کے امیدوار کے طور پر پیش کیا جائے گا۔سلمان اکرم راجا کے مطابق علی امین گنڈاپور نے علیمہ خان پر سنگین الزامات لگائے تھے اور انہیں پارٹی میں تقسیم کا ذمہ دار قرار دیا تھا، جس کے بعد قیادت نے وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا فیصلہ کیا۔
یوں خیبرپختونخوا میں سیاسی ہلچل بڑھ گئی ہے اور سہیل آفریدی کے نئے وزیراعلیٰ بننے کے امکانات واضح ہو گئے ہیں۔
لاس اینجلس آگ: ملزم 9 ماہ بعد گرفتار، چیٹ جی پی ٹی سے طریقہ پوچھنے کا انکشاف
صدر زرداری سےن لیگ وفد کی ملاقات، لفظی محاذ آرائی ختم کرنے پر اتفاق
سعودی کاروباری وفد کا پاکستان مٰیں سرمایہ کاری اور تجارتی روابط کے فروغ پر زور
اسرائیل اور حماس میں آج جنگ بندی ممکن ہے، ترک وزیرِ خارجہ