مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگل کرنےکے جرم میں پاکستانی تارک وطن کو سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں عدالتی فیصلہ نافذ کیا گیا،وزارت داخلہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ مجرم کو مجاز عدالت نے سزائے موت سنائی تھی اور سپریم کورٹ نے اس سزا کو برقرار رکھا جس کے بعد اس کی سزائے موت کے حکم پر عمل درآمد کردیا گیا،دمام میں دہشت گردی میں ملوث ایک سعودی شہری کو بھی سزائے موت دے دی گئی، مجرم سکیورٹی اہلکاروں پر حملے، جج کے اغوا اور قتل میں ملوث تھا، مجرم تیل کی پائپ لائنوں کو اڑانے، دھماکا خیز مواد بنانے میں بھی ملوث تھا۔

Shares: