وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال، سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی اور خارجہ پالیسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے بلاول بھٹو سے موجودہ حالات پر مشاورت کی اور سیاسی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور دیا۔ بلاول بھٹو نے بھی قومی اتفاق رائے کی ضرورت پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو عوامی مفاد میں متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہیے۔اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی روکنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، جبکہ اسحٰق ڈار نے کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ماضی میں بینظیر بھٹو اور نواز شریف کی بھی ملاقاتیں ہوا کرتی تھیں۔
حالیہ کشیدگی کم کرنے کے لیے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے ہمراہ نواب شاہ پہنچے جہاں صدر آصف علی زرداری نے ان سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اسحٰق ڈار نے صدر زرداری سے پارٹی رہنماؤں کی بیان بازی روکنے کی درخواست کی جس پر صدر نے فوری طور پر اتفاق کیا۔
اقوام متحدہ کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم
وفاقی کابینہ کی پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدے اور ای سی سی فیصلوں کی توثیق
وزیراعلیٰ کا کوئی آفیشل استعفیٰ موصول نہیں ہوا، گورنر خیبر پختونخواہ
سینیٹ میں ہنگامہ آرائی: پی ٹی آئی کا قائم مقام چیئرمین کے استعفے کا مطالبہ