وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے فیض آباد کا دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ نے رات گئے اسلام آباد پولیس اور فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں سے ملاقات کی، ان کا حوصلہ بڑھایا اور کھانے پینے کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔محسن نقوی نے جوانوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور ان کے جذبے کو سراہتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت دی کہ ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ سب پاکستان کے سپاہی ہیں اور قانون کی عملداری یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی اسلام آباد مارچ کی کال کے بعد وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والی شاہراہیں بھی بند کر دی گئی ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اس سے قبل اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات 12 بجے سے تاحکم ثانی معطل کر دی گئی تھی۔

میں نہیں آؤں گا،جنید اکبر کے اجلاس میں علی امین گنڈاپور کا آنے سے انکار

چین کا امریکی جہازوں پر لنگر انداز ہونے کی فیس عائد کرنے کا اعلان

علی امین گنڈاپور کا وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ گورنر کو موصول

Shares: