نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے انٹیلیجنس بنیادوں پر خفیہ اداروں کے تعاون سے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار افراد حساس تنصیبات کی معلومات سوشل میڈیا کے ذریعے منتقل کر رہے تھے۔ ملزمان سے موبائل فون اور مالی لین دین کے شواہد بھی برآمد ہوئے جبکہ فارنزک جانچ کے دوران مزید ثبوت حاصل کر لیے گئے ہیں۔ملزمان کے خلاف پیکا اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
این سی سی آئی اے نے کہا ہے کہ پاکستان کی ڈیجیٹل قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی آن لائن کوشش کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ایجنسی کے مطابق مزید گرفتاریاں متوقع ہیں اور تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے۔
محسن نقوی اور طلال چوہدری کا فیض آباد کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
چین کا امریکی جہازوں پر لنگر انداز ہونے کی فیس عائد کرنے کا اعلان
علی امین گنڈاپور کا وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ گورنر کو موصول