اسرائیلی فوج نے غزہ سے انخلا کا پہلا مرحلہ مکمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوجی کنٹرول میں آنے والے علاقوں میں داخل ہونے سے گریز کریں۔

امریکی ایلچی وٹکوف کے مطابق، انخلا کے اس مرحلے کے بعد یرغمالیوں کی رہائی کے لیے 72 گھنٹوں کی مدت شروع ہو گئی ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان ایفی ڈیفرین نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینی معاہدے پر قائم رہیں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حماس آج سے دو سال پہلے والی حماس نہیں رہی.

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی باضابطہ طور پر نافذ ہو چکی ہے اور حکومت کی منظوری کے بعد فوجی دستوں کا انخلا معاہدے کے مطابق شروع کر دیا گیا ہے۔ تاہم اسرائیلی حکام نے واضح کیا ہے کہ بعض علاقوں میں فوجی دستے بدستور تعینات رہیں گے اور شہریوں کو ان کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وطن ہمارا ، اس کی حفاظت ہماری پہلی اور آخری ترجیح ہے،سبیل اکرام

علی امین گنڈاپور کا وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ گورنر کو موصول

Shares: