ڈیرہ اسماعیل خان ،بزمِ ادب سنیہڑہ، درابن خورد تحصیل پروآ کے زیر اہتمام مسلوب پتافی کی کتاب عکسِ تہذیب کی پروقار تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی۔ اس مختصر مگر بامقصد ادبی اجتماع میں تحصیل پروآ کے نامور شعراء، ادباء اور دانشوروں نے شرکت کر کے تقریب کو یادگار بنا دیا۔

تقریب کا آغاز سئیں سیفی سیال صاحب نےتلاوتِ کلامِ پاک سے کیا جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ جناب ثاقب دامانی صاحب نے نہایت عقیدت و احترام سے پیش کی۔ کتاب کی باقاعدہ رونمائی مصنف کے والدِ گرامی اللہ ڈتہ پتافی بلوچ کے دستِ مبارک سے ہوئی۔تقریب کی نظامت کی ذمہ داری محترم عزیز اللہ بھٹی صاحب نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی۔پروگرام میں بطور مہمانِ خصوصی اختر شاہ صاحب (صدر پاکستان یونائٹڈ ورکرز فیڈریشن جنوبی کے پی کے) اور قیوم نواز بلوچ شریک ہوئے۔ اس موقع پر معزز مہمانانِ گرامی میں سئیں ثاقب دامانی،محمد عمران ثالث ، حنیف کامل، سیفی سیال، یونس سیال، میر شفقت اللہ پتافی بلوچ بھی شامل تھے جنہوں نے تقریب میں اپنی شرکت سے وقار میں اضافہ کیا۔

علاوہ ازیں بزمِ ادب سنیہڑہ درابن خورد کے معززین و بزم کے عہدداران اراکین ناظم مجید پتافی بلوچ،محمد شکیل پتافی بلوچ،ڈاکٹر محمد بن قاسم  ، قاری عدنان صاحب،قاری ساجد دامانی صاحب،گلزمان پتافی بلوچ،سئیں حکیم راقش بھٹی، قریشی اللہ نواز نواز، کلیم عثمانی، اور محمد بلال یوسف  نے  شرکت کی اور اپنی روایتی علمی و ادبی وابستگی کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں نے عکسِ تہذیب کو تحصیل پروآ کی علمی و ثقافتی تاریخ میں ایک اہم اضافہ قرار دیا اور مصنف مسلوب پتافی بلوچ کو اس علمی خدمت پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

Shares: