وینیزویلا میں آمریت کے خلاف جدوجہد اور جمہوریت کے فروغ کے اعتراف میں اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو کو 2025 کا نوبیل امن انعام دیا گیا۔ 58 سالہ ماچادو نے یہ انعام جزوی طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اپنے ملک کے عوام کے نام منسوب کیا۔
ماریا کورینا، جو پیشے کے لحاظ سے صنعتی انجینئر ہیں اور اس وقت خفیہ زندگی گزار رہی ہیں، کو 2024 میں وینیزویلا کی عدالتوں نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا تھا تاکہ وہ صدر نکولس مادورو کو چیلنج نہ کرسکیں جو 2013 سے برسراقتدار ہیں۔اپنے پیغام میں ماچادو نے کہا کہ میں یہ انعام وینیزویلا کے مظلوم عوام اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کرتی ہوں جنہوں نے ہماری جدوجہد میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مادورو کے سخت ناقد ہیں اور امریکا اُن ممالک میں شامل ہے جو وینیزویلا کی موجودہ حکومت کو جائز تسلیم نہیں کرتے۔نوبیل کمیٹی کے سیکریٹری کرسٹین برگ ہارپ ویکن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے ماچادو نے جذباتی انداز میں کہا کہ اوہ میرے خدا، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں… میں بے حد شکر گزار ہوں، مگر یہ ایک فرد کا نہیں بلکہ پوری قوم کا کارنامہ ہے۔
امریکہ میں بارودی مواد بنانے والے پلانٹ میں دھماکا، متعدد ہلاک و لاپتہ
ٹرمپ کے دورہ اسرائیل کے لیے سیکیورٹی پلان ، سڑکیں بند ، پابندیاں عائد
ٹرمپ کو بڑا جھٹکا،شکاگو میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی معطل
اگر دہشت گرد افغانستان سے آئے تو اُن کے پیچھے جائیں گے،خواجہ آصف