تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اندر سے تبدیلی کی وجہ سے صوبہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی آ رہی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ اس تبدیلی کو روکنے کی کوشش ہو گی

پشاور میں جنید اکبر ،اسد قیصرو دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ یہ کہنا کہ تحریک انصاف دہشتگردوں کے لیے نرم گوشہ رکھتی ہے سرا سر الزام ہے بہتان ہے ہمارے لیے پاکستانی قوم کا خون مقدم ہے۔ ملک کے ہر کونے میں اپنی جان کا نذرانہ دینے والے ہم ہر سپاہی افسران کے ساتھ کھڑے ہیں یہ کہنا کہ ہم کسی کے خون کو کمتر سمجھتے ہیں یہ بہتان ہے ،سپاہی،افسر،پولیس کے اہلکار سب کے ساتھ کھڑے ہیں،ہم پاکستانی قوم کی آواز ہیں، ہم ہراس منفی طاقت کے خلاف کھڑے ہیں جو پاکستان کو میلی نظر سے دیکھتی ہے،ہم پر سہولت کاری کے الزامات لگائے گئے، ڈرانے کی کوشش کی گئی کہ آپ کو ریاست کے غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہم شہداء کے ساتھ کھڑے ہیں،ہمیں مت دھتکاریئے، ایسا مت کیجئے، ہم پاکستان کو متحد رکھنے والی قوت ہیں، آج قوم عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے،

جنید اکبر کا کہنا تھا کہ میں علی امین گنڈاپور کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس کو جیسے ہی حکم ملا اس نے ایک منٹ بھی ضائع نہیں کیا اور استعفٰی دے دیا،ہمارے تمام 92 امیدوار سہیل آفریدی کو ووٹ دیں گے ،ہم سہیل آفریدی کو یقینی طور پر وزیراعلیٰ بنائیں گے ۔

Shares: