وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے مذہبی جماعت کے مظاہروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب غزہ میں جنگ ختم ہوچکی ہے اور لوگ خوشیاں منا رہے ہیں، تو پاکستان میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کا کیا جواز ہے۔

اسلام آباد اور لاہور میں مذہبی جماعت کے مظاہروں پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے طنزیہ پیغام میں خواجہ آصف نے مسجد اقصیٰ کے قریب فلسطینیوں کی جنگ بندی پر خوشی منانے کی ویڈیو بھی شیئر کی۔انہوں نے لکھا کہ گزشتہ دو سال سے غزہ کے عوام پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے تھے اور دنیا بھر میں لوگ احتجاج کر رہے تھے، جن میں بڑی تعداد غیر مسلم ممالک کے شہریوں کی تھی۔ اب جب اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوچکی ہے تو پاکستان میں بعض عناصر احتجاج اور اسلام آباد پر چڑھائی کیوں کر رہے ہیں؟

خواجہ آصف نے مظاہرین سے سوال کیا کہ "جنگ ختم ہوچکی ہے، تو احتجاج کس بات کا؟ جلاؤ گھیراؤ کیوں؟” ان کا کہنا تھا کہ شاید مظاہرین کو بتایا نہیں گیا کہ لڑائی ختم ہوگئی ہے۔ "وہاں فلسطینی مٹھائی کھا رہے ہیں، اور ہم یہاں احتجاج کر رہے ہیں، یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں اسرائیل مخالف مظاہروں کے دوران پولیس سے جھڑپوں کے بعد تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ہزاروں کارکنان اسلام آباد کی جانب مارچ پر روانہ ہوگئے ہیں۔ٹی ایل پی نے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکی سفارتخانے تک مارچ کر کے اسرائیل اور حماس کے درمیان امریکی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔

گوگی بٹ کی پرانی رہائشگاہ کے قریب فائرنگ

Shares: