اسلام آباد میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں فرینڈز پینل اور الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا) کے حمایت یافتہ فرینڈز پینل نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ فنانس سیکرٹری کے عہدے پر شاکر عباسی اور جوائنٹ سیکرٹری کے طور پر اورنگزیب کاکڑ کی جیت پر ایمرا قیادت نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

ایمرا باڈی نے اس کامیابی کو صحافی برادری میں نئے اعتماد اور قیادت کے درست انتخاب کا مظہر قرار دیا ہے۔ اس موقع پر ایمرا کے صدر محمد آصف بٹ، سیکرٹری جنرل سلیم احمد شیخ اور دیگر عہدیداران نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فرینڈز پینل کے امیدواروں کی جیت اس بات کا ثبوت ہے کہ صحافتی برادری تبدیلی چاہتی ہے اور ذاتی مفادات پر اجتماعی مفاد کو ترجیح دیتی ہے .انہوں نے مزید کہا کہ اس تاریخی کامیابی سے نہ صرف آئندہ اسلام آباد پریس کلب بلکہ دیگر صحافتی تنظیموں کے انتخابات میں بھی واضح تبدیلی کے آثار نظر آئیں گے۔ ایمرا باڈی نے فرینڈز گروپ کے سرکردہ رہنما اور سابق صدر نیشنل پریس کلب انور رضا، صدر ہزارہ جرنلسٹ کمیونٹی تیمور جدون اور دیگر فعال ممبران کو بھی مبارکباد دی، جنہوں نے دن رات محنت کر کے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔

ایمرا کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں تشکیل پانے والے فرینڈز گروپ نے جس طرح جرنلسٹ گروپ کے خلاف سخت مقابلہ کیا، وہ صحافی برادری میں بیداری اور نئی قیادت کی جانب رجحان کا واضح ثبوت ہے۔ جرنلسٹ گروپ کو اس انتخابی شکست سے ایک بڑا جھٹکا لگا ہے، جس سے آنے والے دنوں میں مزید تبدیلیوں کی راہ ہموار ہوگی۔

ایمرا باڈی نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ کامیاب ہونے والے نمائندگان اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، خلوص اور پیشہ ورانہ دیانتداری سے ادا کریں گے اور صحافی برادری کے مسائل کے حل میں عملی کردار ادا کریں گے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے درجنوں ملازمین برطرف کر دیے

سوڈان: شہر الفشیر میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے حملے، 60 افراد ہلاک

ساجد خان نے میڈیکل ٹیسٹ پاس کرلیا، پاکستان کی حتمی الیون فائنل

Shares: