پاک فوج نے افغانستان کی سرحدی حدود میں واقع دران میلہ اور ترکمن زئی کیمپوں پر مؤثر اور بھرپور آرٹلری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیے ہیں۔ یہ کارروائی ان حالیہ حملوں کے جواب میں کی گئی جن میں افغان جانب سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی۔

https://x.com/zarrar_11PK/status/1977093506754867357

ان دونوں کیمپوں میں افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کرنے والے ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) کے دہشت گرد سرگرم تھے۔ ان کیمپوں سے نہ صرف پاکستانی سرحدی چوکیوں پر حملے کیے جا رہے تھے بلکہ قبائلی علاقوں میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی بھی جاری تھی۔ذرائع کے مطابق، پاکستانی فوج کی درست نشانے پر کی گئی گولہ باری سے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ متعدد شدت پسندوں کے مارے جانے یا زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ افغان حکام کی جانب سے اگرچہ تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا،

پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی۔
اگر افغان حکام نے دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات نہ کیے تو مزید سخت جوابی کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

سرحدی علاقوں کے قبائلی رہنماؤں نے پاک فوج کی کارروائی کو قومی خودمختاری کے دفاع کا عملی مظاہرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور قبائل اپنے اداروں اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Shares: