پاک افغان بارڈر پر طالبان کی جانب سے بِلا اشتعال جارحیت پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا
افغان جارحیت کو ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا پیغام سامنے آ گیا، فوجی جوان کا کہناتھا کہ الحمد للہ ہم نے افغان فوجیوں اور بھارتی پالتو کتوں کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، ہم نے قبضہ کی گئی چوکیوں پر پاکستانی پرچم لہرا دیئے ہیں،وطن کی مٹی کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے جوان مستعد اور چوکس ہیں
پاک فوج کے جوانوں نے ثابت کیا ہے کہ ہم جاگ رہے ہیں اور ملک کی حفاظت کر رہے ہیں،پاک فوج کے جوانوں کو پاکستان کی غیور عوام کا سلام،
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ پر رات گئے سے بھرپور اور مؤثر جوابی حملہ جاری ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان بارڈر پر 19 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے ۔ ان پوسٹوں سے پاکستان پر حملے کیے جا رہے تھے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قبضہ شدہ افغان پوسٹوں پر آگ اور تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔بیشترافغان طالبان پوسٹیں خالی چھوڑ کربھاگ چکےہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کے خلاف پاک فوج کی یہ بڑی اور اہم کامیابی ہے۔
افغانستان کی جانب سے جارحیت کے دوران پاک فوج کے جوانوں نےانتہائی بہادری کا مظاہرہ کیا،افغانستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے منہ توڑ جواب دیاشدید فائرنگ کے بعد افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد لاشیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبورہو گئے،افغان جارحیت کی جوابی کارروائی کے دوران پاک فوج کے جوان اللہ اکبر کے نعرے بلند کرتے رہے،پاک فوج کے جوان ایک دوسرے کا حوصلہ بھی بڑھاتے ہوئے نظر آئے