چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افغان حکام علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، افغان حکومت اپنی سرزمین پر موجود دہشت گرد گروہوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ بلا اشتعال جارحیت علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے اور یہ خوشحالی کی اجتماعی کوششوں کو نقصان پہنچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ بلا اشتعال حملے کا مؤثر جواب دیا، دہشت گرد گروہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن اور مستقبل کے لیے خطرہ ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ پاکستان پُرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات پاکستان کی مستقل پالیسی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ افغان حکومت یہ یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ واضح رہے کہ 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کی جانب سے بلا اشتعال حملہ کیا گیا، جس کے جواب میں پاک فوج نے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
کراچی سمیت سندھ بھرمیں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ
جوابی کاروائی،افغان طالبان کی اشرف سر پوسٹ مکمل طور پر تباہ