پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی میں ہونے والی فضائی جھڑپوں کو پانچ ماہ سے زائد گزر چکے ہیں، تاہم اس دوران بھارتی خاتون پائلٹ شیوانگی سنگھ کا نام سوشل میڈیا پر کافی وائرل رہا، جن کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وہ پاکستان کی تحویل میں ہیں۔

اب بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری نئی تصویر نے تمام افواہوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔ بھارتی فضائیہ نے 11 اکتوبر کو اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر سکواڈرن لیڈر شیوانگی سنگھ کی تصویر شیئر کی، جس میں انہیں کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر کا اعزاز حاصل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر کو جعلی قرار دینے کی کوشش کی، تاہم بعد میں تصدیق ہوئی کہ تصویر حقیقی ہے۔

واضح رہے کہ 11 مئی کو پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران وضاحت کی تھی کہ پاکستان کی تحویل میں کوئی بھارتی پائلٹ موجود نہیں، اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں فیک نیوز اور پروپیگنڈا ہیں۔

شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر غور

بابر اعظم کےٹیسٹ چیمپئن شپ میں 3 ہزار رنز ،پہلے ایشیائی بلے باز بن گئے

سرحد کو خودمختار ریاست کی طرح ٹریٹ، امیگریشن لازمی ہونی چاہیے،خواجہ آصف

ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی لگ گئی

Shares: