وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی کے ایم سی گزری میٹرنٹی ہوم آمد ہوئی ہے

وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، ای او سی کوآرڈینیٹر ارشاد سوڈھر، کمشنر کراچی حسن نقوی، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ، یونیسیف ، گیٹس فاونڈیشن، ڈبلیو ایچ او اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک تھے.وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میٹرنٹی ہوم میں دو نومولود بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا .وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 13 تا 19 اکتوبر 2025ء تک جاری رہے گی،انسدادِ پولیو مہم کے دوران 10.6 ملین سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،صوبے بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی ویکسینیشن کی جائے گی،پولیو کا خاتمہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے، ہر بچہ صحت مند اور محفوظ مستقبل کا حق رکھتا ہے ،80 ہزار ہیلتھ ورکرز اور 21 ہزار سکیورٹی اہلکار مہم میں شریک ہیں،ویکسینیشن ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی، بچوں کو وٹامن اے کے سپلیمنٹس بھی فراہم کیے جائیں گے،

وزیراعلیٰ سندھ نے تمام اضلاع میں انسداد پولیو مہم کی مکمل نگرانی کا حکم دیا اور کہا کہ سندھ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کا عالمی اداروں کے ساتھ تعاون ہے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن، یونیسف اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن انسداد پولیو مہم کی معاون ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ نے علما، اساتذہ، سول سوسائٹی اور میڈیا سے تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ والدین اپنے بچوں کو لازمی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں اور معذوری سے بچائیں،کسی بچے کے رہ جانے پر قریبی ہیلتھ سینٹر سے رابطہ کریں، پیپلز پارٹی حکومت کا عزم کہ پولیو فری پاکستان بنانا ہے،

Shares: