مرید کے مارچ میں پولیس کی کاروائی کے دوران تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کینٹینر سے گر کر زخمی ہو گئے، انکے بازو پر چوٹ آئی جس کے بعد انہیں طبی امداد دے گئی ہے
مرید کے میں پولیس کاروائی کے بعد سوشل میڈیا پر پوسٹس آ رہی ہیں اور پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گولی لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں ،سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے تا ہم باغی ٹی وی کے باخبر ذرائع کے مطابق حافظ سعد رضوی کو گولی نہیں لگی بلکہ پولیس کاروائی کے دوران انہوں نے کینیٹنر سے چھلانگ لگائی، اس دوران انکے بازو پر زخم آیا،حافظ سعد رضوی کو طبی امدادفراہم کر دی گئی ہے اور وہ خیریت سے ہیں.
میں ٹھیک ہوں،ساتھی پرسکون رہیں اور میرے اگلے حکم کا انتظار کریں،سعد رضوی
دوسری جانب اطلاعات کے مطابق سعد رضوی بالکل خیریت سے ہیں۔ انہیں نہ گولیاں لگی ہیں اور نہ ہی ان کی حالت تشویشناک ہے۔ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی تمام ایسی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ افواہوں پر یقین نہ کریں۔سعد رضوی کا آڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ سب ساتھیوںکو بتائیں میں ٹھیک ہوں، پرسکون رہیں اور میرے اگلے حکم کا انتظار کریں،جب تک میری ہدایات نہ آئیں کچھ نہ کریں، میں آگے کا لائحہ عمل دوں گا کہ آگے کیا کرنا ہے.