امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے وہ جنگیں رکوانے کے ماہر ہیں اور اسرائیل سے واپس آکر پاکستان اور افغانستان کی جنگ کے معاملے کو دیکھیں گے۔
امریکی صدر نے ایئرفورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے بھی کئی جنگیں ختم کرچکے ہیں، اور ان کے بقول پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو انہوں نے ٹیرف پالیسی کے ذریعے روکا تھا، یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ انہوں نے لاکھوں جانیں بچائیں، لیکن انہوں نے یہ سب نوبل انعام کے لیے نہیں کیا بلکہ انسانوں کی زندگیاں بچانے کے لیے کیا،میں نے سنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ چل رہی ہے۔ میں نے کہا کہ ابھی تو میں اسرائیل جا رہا ہوں، واپسی پر دیکھوں گا۔ میں ایک اور جنگ ختم کرنے جا رہا ہوں کیونکہ میں جنگیں ختم کرنے میں ماہر ہوں سوچیں بھارت اور پاکستان کے بارے میں، وہ جنگیں جو برسوں سے جاری تھیں، میں نے ان سب کو ایک دن میں ختم کر دیا۔ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میں نے لاکھوں جانیں بچائیں، اگرچہ 2024 کا نوبل امن انعام وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا مشاڈو کو دیا گیا، مگر ان کا مقصد انعام حاصل کرنا نہیں بلکہ دنیا میں امن قائم کرنا ہے۔ ’میں نے یہ سب نوبل انعام کے لیے نہیں کیا، میں نے یہ اس لیے کیا کہ لوگ زندہ رہ سکیں۔