تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے ملک بھر میں جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مرکزی رکنِ شوریٰ مفتی وزیر احمد نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر احتجاج ختم کریں اور امن و امان برقرار رکھیں۔ مفتی وزیر احمد نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان نے قیادت کی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں کسی بھی مقام پر احتجاج یا دھرنا جاری نہیں رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان اور محبان اہلسنت کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاجی مقامات سے پُرامن طور پر واپس چلے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ کے روز پورا پاکستان ولی کامل حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے دربارِ اقدس پر حاضر ہو کر دعا کرے۔

مفتی وزیر احمد کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان ہمیشہ عشقِ رسول ﷺ، تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ اور ملکی استحکام کے لیے پرامن انداز میں اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ کسی بھی اشتعال انگیز یا افواہوں پر مبنی خبر پر یقین نہ کریں اور قیادت کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

شرم الشیخ امن کانفرنس: وزیراعظم کی ٹرمپ سمیت عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

Shares: