وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کراچی میں افراتفری سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھریں۔
ضیا لنجار نے کہا کہ اشتعال انگیزی اور افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے اور قانون کی رٹ کے خلاف جانے والوں سے دفعہ 144 کے تحت نمٹا جائے گا۔ اپنے بیان میں ضیا لنجار نے ہدایت دی کہ پولیس کو شہر کے مختلف مقامات پر مستعد اور الرٹ رکھا جائے جبکہ اینٹی رائٹس دستوں کو بھی ہر وقت تیار رکھا جائے۔
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ شہر میں اس وقت کسی بھی مقام پر احتجاج نہیں ہو رہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ جاوید عالم اوڈھو نے مزید بتایا کہ نیو کراچی سے مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا ہے اور متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
تحریک لبیک پاکستان نے ملک گیر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا
شرم الشیخ امن کانفرنس: وزیراعظم کی ٹرمپ سمیت عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں