غزہ میں جنگ بندی سے متعلق تاریخی امن معاہدے پر مصر، ترکیہ، قطر اور امریکا نے باقاعدہ طور پر دستخط کر دیے، جسے مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

شرم الشیخ میں منعقدہ امن کانفرنس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ امن معاہدہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس دن کو تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دوست ممالک کے تعاون اور مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ماضی میں اس نوعیت کی کامیابی کم دیکھنے میں آئی ہے اور اس ضمن میں مصر کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کے خواہاں ہیں اور وہ غزہ کی تعمیرِ نو میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل اور حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے سے اتفاق کیا تھا، جس کے بعد حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جبکہ جواباً اسرائیلی جیلوں میں قید سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کو بھی آزاد کر دیا گیا۔غزہ امن معاہدے کے سلسلے میں مصر کے شہر شرم الشیخ میں جاری سربراہی اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، اور متعدد مسلم ممالک کے رہنما شریک ہیں۔

افغان جارحیت کے دوران شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا

کراچی میں امن و امان برقرار ہے، افواہوں پر یقین نہ کریں: ضیا لنجار

تحریک لبیک پاکستان نے ملک گیر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا

شرم الشیخ امن کانفرنس: وزیراعظم کی ٹرمپ سمیت عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

Shares: