بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے سمندر میں بچھائی گئی فائبر آپٹک کیبل کی مرمت کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے باعث کل ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس تقریباً 18 گھنٹے کے لیے متاثر رہنے کا امکان ہے
۔ پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق مرمتی کام 14 اکتوبر کی صبح 11 بجے شروع کیا جائے گا، جو لگ بھگ 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔ اس دوران سمندری کیبل میں نصب رپیٹر سسٹم کی مرمت اور تکنیکی جانچ کی جائے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ مرمت کے دوران صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی یا جزوی تعطل کا سامنا ہوسکتا ہے۔
پی ٹی سی ایل نے صارفین سے اس عارضی پریشانی پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سروس کی جلد از جلد بحالی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان میں کیش لیس اکانومی، صارفین ساڑھے 9 کروڑ سے تجاوز کر گئے
فرانسیسی صدر میکرون کا استعفیٰ سے انکار، ملک کو غیر مستحکم کرنے کا الزام
بھارت اور کینیڈا کے تعلقات میں پیش رفت، نئے لائحہ عمل پر اتفاق
غزہ میں تاریخی امن معاہدہ: مصر، ترکیہ، قطر اور امریکا کے دستخط، امن کی نئی امید