برطانوی حکومت تمام تر سخت اقدامات کے باوجود غیر قانونی مہاجرین کی آمد روکنے میں ناکام ہو گئی ہے، صرف ایک روز میں چھوٹی کشتیوں کے ذریعے سب سے زیادہ مہاجرین برطانیہ پہنچنے میں کامیاب ہو گئے، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔
برطانوی ہوم آفس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں 23 کشتیوں کے ذریعے تقریباً 1659 تارکینِ وطن برطانوی ساحلوں پر پہنچے، جن میں سے صرف بدھ کے روز ایک ہزار سے زائد افراد نے انگلش چینل عبور کر کے برطانیہ میں داخلہ حاصل کیا۔اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک 36 ہزار سے زیادہ غیر قانونی مہاجرین برطانیہ پہنچ چکے ہیں، جب کہ حکومت کی "ون اِن، ون آؤٹ” پالیسی بھی مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔
یہ بھی بتایا گیا کہ لیبر پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک تقریباً 59 ہزار غیر قانونی مہاجرین برطانیہ میں داخل ہو چکے ہیں، جس سے حکومت کی مہاجرین کے بحران پر قابو پانے کی حکمتِ عملی پر سوالات اٹھنے لگے.
کراچی میں افغان کیمپ کی زمین پر قبضے کا خدشہ،پولیس چیف کو خط
کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں اور ٹینک تباہ، اہم کمانڈر ہلاک
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ
پاکستان اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب