اڈیالہ جیل میں قید ایک مجرم نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو فراہم کی جانے والی سہولیات حاصل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست مجرم محمد عرفان کی جانب سے دائر کی گئی ہے جو قتل (302) کے مقدمے میں 25 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔درخواست گزار کے مطابق اُس نے متعدد بار سپرنٹنڈنٹ جیل سے سپیریئر کلاس سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی، مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔محمد عرفان نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بہترین سہولیات دی جا رہی ہیں اور اُنہیں ملاقاتوں کی بھی اجازت حاصل ہے، جبکہ اسے ایسی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فراہم کی جانے والی تمام سہولیات درخواست گزار کو بھی دی جائیں۔درخواست میں سیکریٹری داخلہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، چیف کمشنر اسلام آباد اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کو فریق بنایا گیا

کراچی سمیت ملک بھر کے لیےبجلی مہنگی

وینزویلا نے اپوزیشن لیڈر کو نوبیل انعام دینےپر ناروے میں سفارت خانہ بند کردیا

کراچی میں سڑکوں پر گڑھے،اداکار مصطفیٰ قریشی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی

Shares: