امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ سے تمام 20 اسرائیلی یرغمالی رہا ہوچکے ہیں، تاہم وعدے کے برعکس ہلاک شدگان کی لاشیں واپس نہیں کی گئیں، اب امن معاہدے کا دوسرا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹرتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تمام 20 یرغمالیوں کی واپسی کے بعد وہ حالات کو بہتر محسوس کر رہے ہیں، ایک بڑا بوجھ ہٹ گیا ہے، لیکن کام ابھی مکمل نہیں ہوا کیونکہ ہلاک اسرائیلیوں کی لاشیں واپس نہیں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ امن عمل کا دوسرا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔
’حماس نے ہتھیار نہ ڈالے تو ہم انہیں غیر مسلح کر دیں گے‘
اس موقع پر امریکی صدر نے حماس کو خبردار کیا کہ اسے ہتھیار ڈالنے ہوں گے، بصورت دیگر امریکا خود انہیں غیر مسلح کر دے گا۔وائٹ ہاؤس میں ارجنٹائن کے صدر جویئر میلی کے ساتھ ملاقات کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ’’اگر حماس نے ہتھیار نہیں ڈالے تو ہم انہیں غیر مسلح کر دیں گے، اور وہ جانتے ہیں کہ میں مذاق نہیں کر رہا۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمل تیزی سے اور ممکنہ طور پر طاقت کے استعمال کے ذریعے مکمل کیا جا سکتا ہے، تاہم انہوں نے اس کی کوئی مخصوص مدت نہیں بتائی۔
واضح رہے کہ 13 اکتوبر کو فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے بعد غزہ میں موجود تمام 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو دو مرحلوں میں بین الاقوامی ریڈ کراس کے حوالے کیا تھا، جب کہ اسرائیل کی جیلوں سے 38 فلسطینی قیدیوں کی رہائی بھی عمل میں آئی
کراچی سمیت ملک بھر کے لیےبجلی مہنگی
وینزویلا نے اپوزیشن لیڈر کو نوبیل انعام دینےپر ناروے میں سفارت خانہ بند کردیا
کراچی میں سڑکوں پر گڑھے،اداکار مصطفیٰ قریشی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی