سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان رجیم اور بھارتی میڈیا کے درمیان پاکستان مخالف پروپیگنڈا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا افغان جارحیت سے متعلق جھوٹی اور گمراہ کن خبریں نشر کر رہا ہے۔ گزشتہ روز افغان طالبان کے پاکستانی ٹینک قبضے میں لینے کے دعوے کو افغان ترجمان نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا، تاہم فیکٹ چیک گروپ گروک نے اس جھوٹ کو بے نقاب کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق وہ ٹینک دراصل روسی ساختہ تھا اور پہلے سے ہی افغان طالبان کے زیر استعمال تھا۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے ایکس (ٹوئٹر) پر دوستی گیٹ کو تباہ کرنے سے متعلق بیان جاری کیا، جسے بھارتی میڈیا نے توڑ مروڑ کر پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے طور پر پیش کیا۔

سیکیورٹی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان دوستی گیٹ افغانستان کی جانب سے نصب آئی ای ڈی دھماکے میں تباہ ہوا، جبکہ پاکستانی سمت میں موجود گیٹ مکمل طور پر محفوظ اور اپنی اصلی حالت میں موجود ہے۔علاوہ ازیں بھارتی اور افغان میڈیا نے کابل میں ہونے والے دھماکے کو آئل ٹینکر پھٹنے کا واقعہ قرار دیا، جب کہ حقیقت میں یہ حملہ پاک فوج کی پریسژن اسٹرائکس (Precision Strikes) کے نتیجے میں ہوا تھا۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ بھارتی میڈیا اپنے مذموم مقاصد کے لیے فیک اور اے آئی سے تیار کردہ جعلی ویڈیوز بنانے میں مصروف ہے۔ حتیٰ کہ شمالی وزیرستان کے شہری عادل داوڑ کو شہید پاکستانی فوجی قرار دیا گیا، جس نے بعد میں ویڈیو پیغام جاری کر کے تمام جھوٹے دعووں کی تردید کر دی.

جمہوری عمل کمزور ہونے کی مثالیں پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے لیے وارننگ،تجزیہ:شہزاد قریشی

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، مزید 3 فلسطینی شہید

ایم 6 موٹروے منصوبہ: 475 ملین ڈالر کی منظوری، 2028 تک تکمیل کا ہدف

Shares: