غیر مستحکم جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں، آج مزید 3 فلسطینی شہید ہو گئے، جب کہ حماس کی جانب سے دو مزید اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔
قطری نشریاتی ادارے کے مطابق طبی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے وسطی غزہ پٹی کے بریج مہاجر کیمپ کے مشرقی حصے میں ایک شخص شہید ہوا، جب کہ نصیر ہسپتال کے ذرائع کے مطابق آج دو مزید فلسطینی اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہوئے، ایک ڈرون حملے میں اور دوسرا زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
غزہ اور مصر کے درمیان رفح کراسنگ تاحال بند
دوسری جانب اسرائیلی حکام نے اعلان کیا ہے کہ غزہ اور مصر کے درمیان رفح کراسنگ کو عوامی آمدورفت کے لیے کھولنے میں تاخیر برقرار رہے گی۔اسرائیلی وزیر دفاع نے فوج کو ہدایت دی ہے کہ اگر جنگ بندی ناکام ہو جائے تو حماس کو مکمل طور پر شکست دینے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا جائے۔ادھر حماس کا کہنا ہے کہ دو مزید اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس کر دی گئی ہیں، تاہم ملبے تلے دبی مزید لاشوں کو نکالنے کے لیے خصوصی آلات اور امداد درکار ہے۔
اقوام متحدہ اور فلسطینی ذرائع کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل کی غزہ پر جنگ میں کم از کم 67 ہزار 938 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 70 ہزار 169 زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملوں میں 1 ہزار 139 اسرائیلی ہلاک اور 200 افراد کو یرغمال بنایا گیا.
وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات آج متوقع، تناؤ کم کرنے پر بات ہوگی
کراچی:مخدوش عمارتوں کے خلاف کارروائیاں، لیاری میں 7 منزلہ عمارت منہدم
امریکا: میڈیا اداروں کا پینٹاگون کی نئی پالیسی پر دستخط سے انکار، دفاتر خالی
پاکستان ریلوے کا نیا سرمائی شیڈول جاری، آج سے نافذ العمل