پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے جمعہ کی شام لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئیں۔

دونوں ٹیمیں کل اسلام آباد کلب میں دوپہر ساڑھے 12 بجے سے ساڑھے 3 بجے تک پریکٹس کریں گی۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 20 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق میچز کے دوران بالخصوص رش کے اوقات میں ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دفتری یا مصروف اوقات میں سفر کے لیے اضافی وقت کے ساتھ نکلیں تاکہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی مؤثر نگرانی اور شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پکار 15 یا ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں

سابق امریکی مشیر خفیہ معلومات کے غلط استعمال کے الزام میں حکام کے حوالے

Shares: