آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے مزید تین وزرا نے استعفے دے دیے، جن میں وزیرِ خزانہ عبدالمجید خان، وزیرِ خوراک چوہدری اکبر ابراہیم اور وزیرِ کھیل عاصم شریف بٹ شامل ہیں۔

عبدالمجید خان اور چوہدری اکبر ابراہیم نے مظفرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران استعفوں کا اعلان کیا، جبکہ عاصم شریف بٹ نے استعفیٰ براہِ راست وزیراعظم کو بھجوایا۔دونوں وزرا نے کشمیری مہاجرین کے آئینی حقوق کے تحفظ میں ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور مشترکہ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ غیر آئینی اور مہاجرین کے حقوق کے خلاف ہے۔ انہوں نے معاہدے کو "غیر منتخب گروہ کے دباؤ میں کیا گیا اقدام” قرار دیا۔

عبدالمجید خان نے اپنے استعفے میں لکھا کہ حکومت مہاجر کشمیریوں کے آئینی حقوق کے تحفظ میں ناکام رہی، لہٰذا ان کے پاس کابینہ میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔چوہدری اکبر ابراہیم نے وزیراعظم پر مہاجر اراکین اسمبلی کے خلاف سازش کا الزام لگایا، جبکہ عاصم شریف بٹ نے کہا کہ حکومت پر عوام کا اعتماد ختم ہو چکا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اطلاعات پیر مظہر سعید بھی مستعفی ہو چکے ہیں، تاہم ان کا استعفیٰ تاحال منظور نہیں کیا گیا

سابق امریکی مشیر خفیہ معلومات کے غلط استعمال کے الزام میں حکام کے حوالے

غزہ کا سیکیورٹی کنٹرول برقرار ، ہتھیار ڈالنے کی یقین دہانی نہیں: حماس رہنما

ٹرمپ کو معاہدۂ ابراہیمی میں توسیع کی امید، سعودی عرب کی شمولیت کا امکان ظاہر

بانی نے سہیل آفریدی کو مکمل اختیار دے دیا، ایڈوائزری کونسل کی تجویز مسترد

Shares: