انسداددہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں

بانی پی ٹی آئی کے خلاف عدت میں نکاح کی سماعت کے دوران خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی،پی ٹی آئی کے وکلا پر تھانہ رمنا میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے،عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللہ برکی، انصر کیانی اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ جاری کردیے جب کہ ملزمان کے ضمانتی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے،عدالت نے متعلقہ وکلا کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے

Shares: