سکیورٹی فورسز نے بنوں کے مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کر کے فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں فتنہ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کی تشکیل کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے گروپ سرغنہ طارق کچھی اور حکیم اللہ عرف ٹائیگر کو ہلاک کیا گیا،فتنۃ الخوارج کے ہلاک دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا، خارجی طارق کچھی کی تشکیل پچھلے 2 سال سے دہشت گردانہ کارروائیوں میں متحرک تھی، طارق کچھی کی تشکیل فتنہ الخوارج طالبان کیلئے بھتہ خوری میں بھی ملوث تھی،خوارج طارق کچھی دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کیلئے سہولت کار تھا،

دوسری جانب لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج گروپ) کے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی میں فضائی و زمینی نگرانی کی مدد سے دہشت گردوں کے ٹھکانے نشانہ بنائے گئے۔ بھاری مقدار میں اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔یہ کارروائی چار روز سے جاری آپریشن کا حصہ ہے، جس میں 102 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں،علاوہ ازیں لکی مروت کے سلطان خیل علاقے میں پیس کمیٹی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے، جن میں گل بہادر گروپ کا کمانڈر ارمانی بھی شامل ہے۔ علاقے میں حالات قابو میں ہیں،میر علی کے علاقے میں دہشت گردوں نے کاشف شہید قلعہ پر حملہ کیا جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیا۔ چھ حملہ آور مارے گئے۔ حملے کی ذمہ داری جیش الفرسان محمد نے قبول کی۔دتا خیل، شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چھ دہشت گردوں کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا۔ ہلاک دہشت گردوں میں گروپ کا اہم کمانڈر محبوب عرف محمد بھی شامل ہے۔

Shares: