گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسجدالحرام اور مسجدِ نبوی میں عبادت اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے ایک کروڑ 35 لاکھ 35 ہزار 258 زائرین نے حرمین شریفین کا رخ کیا۔

حرمین شریفین کے امور کی نگہداشت کے ادارے کے مطابق ربیع الثانی 1447ھ کے ہفتے (18 تا 24) کے دوران مسجدالحرام میں 46 لاکھ 81 ہزار 2 افراد نے نماز ادا کی، جن میں 23 ہزار 994 نمازیوں نے حجرِ اسماعیل (حطیم) کے اندر نماز ادا کی۔ اسی دوران عمرہ زائرین کی تعداد 27 لاکھ 96 ہزار 561 رہی۔ادارے کے مطابق مسجد نبوی میں 51 لاکھ 68 ہزار 764 نمازیوں نے عبادت کی، جن میں سے 3 لاکھ 40 ہزار 958 زائرین نے روضۂ شریفہ میں نماز ادا کی۔

مزید بتایا گیا کہ 5 لاکھ 23 ہزار 979 زائرین نے نبی کریم ﷺ اور آپؐ کے دو جلیل القدر رفقا رضی اللہ عنہما کو سلامِ عقیدت پیش کیا۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جدید سینسر پر مبنی نظام کے ذریعے دونوں مقدس مساجد کے داخلی راستوں پر زائرین اور معتمرین کی تعداد کی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے تاکہ ہجوم کے بہاؤ، انتظامی کارکردگی اور اداروں کے درمیان رابطے کو مزید مؤثر بنایا جا سکے

پاکستان نے آئی سی سی کا متعصب اور بے بنیاد بیان مسترد کر دیا

امریکا میں ’نو کنگز‘ تحریک کے تحت صدر ٹرمپ کے خلاف ملک گیر احتجاج

ایران کا جوہری معاہدہ ختم، پابندیوں پر مزید عمل درآمد سے انکار

Shares: