ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی خصوصی ہدایت پر قمار بازوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں لٹن روڈ پولیس نے چوبرجی کواٹرز کے گراؤنڈ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جواء کھیلنے والے 9 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں کاشف، نوید، فاروق، ندیم، ایوب، عرفان، زوہیب، طارق اور رحمت شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی بھاری رقم اور متعدد موبائل فونز برآمد کیے گئے۔ایس ایچ او لٹن روڈ کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے کیس انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے اس موقع پر کہا کہ قمار بازی ایک سماجی ناسور ہے، اس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں تاکہ علاقے میں امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔