بہاولنگر (باغی ٹی وی، نامہ نگار محمد عرفان) تھانہ صدر بہاولنگر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروشوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن، شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈی پی او کامران اصغر نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی، عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔