خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل کا عمل تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے حلف اٹھانے کے باوجود صوبہ گزشتہ 6 دنوں سے بغیر کابینہ کے چل رہا ہے، جس کے باعث اہم پالیسی فیصلے اور منصوبوں کی منظوری التوا کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کابینہ میں کچھ نئے چہرے شامل کرنا چاہتے ہیں، اسی لیے مشاورت کا عمل طول پکڑ گیا ہے۔
سابق مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے نجی نیوز چینل سے گفتگو میں کہا کہ کابینہ نہ ہونے کے باعث صوبائی انتظامیہ کو مشکلات درپیش ہیں۔ ان کے مطابق امید ہے کہ وزیراعلیٰ رواں ہفتے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے، تاہم اگر ملاقات نہ ہوئی تو مختصر کابینہ تشکیل دینے کی ہدایات پہلے ہی موجود ہیں۔مزمل اسلم نے بتایا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے دوسرے سہ ماہی کے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ ترقیاتی عمل متاثر نہ ہو.
چین کا پاکستان، افغانستان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم