تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی سود کے خلاف مہم کے برعکس اس کے اپنے مالی معاملات میں تضاد سامنے آگیا۔
ذرائع کے مطابق جماعت کے تقریباً 100 بینک اکاؤنٹس ایسے ہیں جن پر سودی منافع حاصل کیا جا رہا ہے۔تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ان اکاؤنٹس میں ایک سال کے دوران تقریباً 15 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے بیانات اور اعمال میں واضح تضاد ہے، کیونکہ جس سودی نظام کے خلاف وہ آواز اٹھاتے ہیں، اسی سے خود فائدہ اٹھا رہے ہیں۔تحریک لبیک پاکستان کا قیام 2015 میں عمل میں آیا، جبکہ 2017 میں فیض آباد دھرنے کے بعد جماعت کو شہرت ملی۔ بانی خادم رضوی کے انتقال کے بعد قیادت ان کے بیٹے حافظ سعد رضوی کے پاس ہے۔
حالیہ دنوں میں ٹی ایل پی نے لاہور سے اسلام آباد کی جانب مارچ کیا جسے مریدکے کے قریب روک دیا گیا۔ آپریشن کے دوران سعد رضوی اور ان کے بھائی انس رضوی موقع سے فرار ہوگئے، جن کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ آزاد کشمیر میں موجود ہیں.
اسرائیل نے غزہ میں امدادی گزرگاہیں کھول دیں،رفح گزرگاہ تاحال بند
طلال چوہدری کٰی کےپی حکومت پر تنقید: بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنا بچگانہ فیصلہ قرار
ڈونلڈ ٹرمپ کا اگلے سال چین کا دورہ، رواں ماہ تجارتی معاہدے کی توقع
غزہ میں 97 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد اسرائیل نے دوبارہ سیزفائر نافذ کردیا








