قصور، روشن آباد کالونی میں اوباش نے عورتوں اور بچیوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے،عورتوں کا گھروں سے نکلنا محال،سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا کو فراہم،سی سی ڈی قصور سے کاروائی کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ بی ڈویژن کی چوکی سبزی منڈی کے نواحی علاقے روشن آباد کالونی کے رہائشیوں نے بتایا کہ اوباش ہارون عرف مونو مسیح عرصہ دراز سے خواتین اور بچیوں کو ہراساں کر رہا ہے جس کے باعث عورتوں کا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا ہے،سکول و کالجز جانے والی لڑکیاں سخت پریشان ہیں، اہلِ علاقہ نے بتایا کہ یہ واقعات کالونی میں کثرت سے پیش آتے ہیں ،اہلیانِ علاقہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کو ثبوت کے طور پر میڈیا کو مہیا کیا ہے، انہوں نے متعلقہ پولیس اور مقامی انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
مقامی رہائشیوں کے مطابق یہ اوباش جوان لڑکیوں اور خواتین کو نہ صرف جنسی طور پر تنگ کرتا ہے بلکہ لوگوں کے گھرانوں میں خوف و ہراس پیدا کر چکا ہے،اور مذکورہ اوباش لوگوں کو ڈراتا دھمکاتا بھی ہےکاروائی کی جائے

Shares: