پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے محمود خان اچکزئی کو نیا اپوزیشن لیڈر بنانے کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

نجی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور پی ٹی آئی رہنما شہرام خان تراکئی شریک ہوئے۔گفتگو کے دوران ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کی اکثریت جسے اپنا قائدِ حزبِ اختلاف نامزد کرے، اسے تسلیم کر لیا جانا چاہیے۔ انہوں نے محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری اصول یہی ہے کہ اکثریت کے فیصلے کو قبول کیا جائے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی بھی حمایت کرتے ہیں، کیونکہ اس سے سیاسی مسائل کے حل میں پیش رفت ممکن ہے۔

ناصر حسین شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس کو موجودہ حالات کے پیش نظر بہتر گاڑیاں اور وسائل فراہم کیے جانے چاہئیں، جب کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے عالمی امداد ناگزیر ہے کیونکہ مقامی وسائل ناکافی ہیں.

الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

پاک افغان کشیدگی: طورخم اور چمن بارڈر 48 گھنٹوں میں کھلنے کا امکان

92 سالہ مولانا محمد شیرانی کی اسلام آباد میں دوسری شادی کی تقریب

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف دھمکی آمیز مواد ، ٹی ایل پی رہنما گلگت سے گرفتار

Shares: