اسلام آباد سینٹورس مال میں خاتون سے زیادتی کی اطلاع،خاتون نے 15پر کال کرکے پولیس کو طلب کرلیا۔تھانہ مارگلہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ دو ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت میں قائم نجی شاپنگ مال سنٹورس کے رہائشی اپارٹمنٹ میں خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ متاثرہ خاتون نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کے بعد پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے شکایت درج کرائی۔خاتون کی شکایت پر مارگلہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ متاثرہ کو میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کردیا۔پولیس نے حراست میں لیے گئے دونوں ملزمان سے بھی تفتیش شروع کردی۔
درج مقدمے میں سائلہ عائشہ اشرف دختر محمد اشرف نے کہا کہ سکنہ چک نمبر 165/EB ڈاک خانه و تحصیل عارف والا ضلع پاکپتن حال میرا آبادی جعفر چوک 12-G اسلام آباد کی رہائشی ہوں تقریبا دس دن پہلے میں اپنے گاؤں سے اسلام آباد جاب کے سلسلے میں آئی تھی کہ مورخہ 13.10.2025 کو میں نے بذریعہ فیس بک ایڈ جاب کی تلاش کر رہی تھی کہ علیزے کال سنٹر 1 / 69 نزد نیشنل گلاس ہاؤس میں نے کال کر کے پوچھا تو مجھے انہوں نے کہا کہ آپ جاب کے لئے آجائیں تو میں وہاں 04:00 بجے شام کال سنٹر گئی، ریسپشن پر اسامہ عرف علی ملا،جس نے مجھے کہا کہ آپ یہاں بیٹھیں آپ کو کال سینٹر بھجواتے ہیں تقریبا پونے گھنٹے بعد دونوجوان لڑکے آگئے جن کے نام و پتہ جات 1۔ فیصل جلال ولد نور محمد شاہ سکنہ کرک 2۔ سید حفیظ اللہ ولد سید حمید اللہ سکنہ مردان معلوم ہوئے اور مجھے اپنافون نمبر 0335.9132100 بھی دیا اور میں کچھ دنوں کے لئے لاہور چلی گئی، لاہور سے واپس آئی تو آج مورخہ 21.10.2025 کو بوقت 10/11 بجے دن میں نے فیصل جلال سے رابطہ کیا جس نے مجھے کہا کہ آپ سینٹورس آجائیں تو میں تقریبا 12 بجے دن سینٹورس مال آئی تو میں نے دوبارہ رابطہ کیا کہ سینٹورس مال آگئی ہوں تو انہوں نے ایک لڑکے جس کا نام سید حفیظ اللہ ہے نیچے آیا اورمجھے لے کر سینٹورس مال کے اندر او پر اپنے فلیٹ نمبر 606 فلور نمبر 6 میں بذریعہ لفٹ لے کر گیا اور فلیٹ کے اندر جاتے ہی مجھے ان دونوں نے بٹھایا تقریبا ایک گھنٹہ میرے ساتھ گپ شپ لگاتے رہے تو میں نے ان سے کہا کہ بھائی میری جاب کا مجھے بتائیں تو فیصل جلال نے میرے ساتھ زبر دستی جنسی زیادتی کی میرے منع کرنے پر مجھے تھپڑوں مکوں سے مار تارہا تقریبا آدھا گھنٹہ میرے ساتھ زیادتی کرتا رہا اس کے بعد خود دوسرے کمرے میں چلا دوسرے کو میرے پاس بھیج دیا جس نے بھی میرے منع کرنے کے باوجود مجھ سے زبر دستی جنسی زیادتی کی اور مجھے تھپڑوں سے مار تا رہا میں شور کرتی رہی لیکن دروازے بند تھے میری آواز باہر نہ جاری تھی کچھ دیر بعد یہ دونوں غسل کرنے کے لئے باتھ روم چلے گئے اور میں خود موقع پا کر دوسرے کمرے میں چلی گئی اور 15 پر پولیس کو کال کی اس دوران دونوں نے میرے فون کی آواز سن کر مجھے تھپڑوں سے مارا .








