پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے 2 نومبر کو مینار پاکستان ورکرز کنونشن کے سلسلے میں ملک بھر میں تنظیمی سرگرمیاں، اجلاس، سیمینارز اور کنونشنز بھرپور انداز میں جاری ،لاہور،بہاولپور، فیصل آباد، وہاڑی، سانگھڑ، کراچی، پشاور، چنیوٹ، ننکانہ، مٹیاری سمیت دیگر شہروں میں پروگراموں سے قاری یعقوب شیخ،محمد سرور چوہدری،تابش قیوم،فیصل ندیم، عارف اللہ خٹک و دیگر نے خطاب کیا.
بہاولپور میں جامعہ عمر بن عبدالعزیز میں جوائنٹ سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ قاری محمد یعقوب شیخ نے ورکرز کنونشن کی تیار کے سلسلہ میں پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ خدمتِ خلق کو سیاست کا بنیادی جزو سمجھتی ہے،ہمارا مقصد اقتدار نہیں، قوم کی فلاح اور اصلاح ہے،تقریب میں تحصیل بھر کے کارکنان، معززینِ شہر اور صحافیوں نے شرکت کی۔بورے والا میں تنظیمی اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر پنجاب محمد سرور چوہدری، صدر جنوبی پنجاب حافظ عمران لیاقت بھٹی نے شرکت کی۔اجلاس میں کارکنان نےاعلان کیا کہ وہ تاریخی ورکرز کنونشن لاہور میں بھرپور شرکت کریں گے۔ ساہیوال میں مشاورتی میٹنگ میں چوہدری محمد سرور، چوہدری ارشد نواب، اور رانا شہزاد اسلم نے شرکت کی،
فیصل آباد، چنیوٹ، جہانیاں اور چکوال میں تنظیمی اجلاسوں اور سوشل میڈیا میٹ اپس کا انعقاد کیا گیا، جن سے محمد احسن تارڑ، ملک وقاص سعید، زمان سیف و دیگر نے خطاب کیا،مرکزی مسلم لیگ کراچی کے زیرِ اہتمام میڈیا ایکٹوسٹس میٹ اپ مرکزی مسلم لیگ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی ترجمان تابش قیوم، صد ر سندھ فیصل ندیم، احمد ندیم عوان ،طہ منیب اور عبدالحسیب مغل نے شرکت کی،اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ورکرز کنونشن اتحاد اور نظم و ضبط کا مظہر ہوگا،
کارکنان اپنے کردار سے ملک میں نئی سیاسی روایت قائم کریں گے، سانگھڑ اور بدین میں بھی ورکرز کنونشنز کا انعقاد کیا گیا جن میں فیصل ندیم، شعیب سندھی، طیب عباس گھمن اور محمد عاطف گجر نے کارکنان سے خطاب کیا،مرکزی مسلم لیگ پختون فیڈریشن راولپنڈی کے زیر اہتمام کنونشن میں صدر خیبر پختونخوا عارف اللہ خان، صدر راولپنڈی عزیزالرحمن اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔گورنمنٹ گورونانک کالج ننکانہ صاحب میں مسلم سٹوڈنٹس لیگ کی جانب سے آگاہی مہم چلائی گئی،طلبا نے ورکرز کنونشن میں شرکت کا عزم کیا.








