ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجرسنگھ میں اہم اجلاس ہوا
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس پی سیکیورٹی، ڈویژنل ایس پیز، سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیوں کے ساتھ سیکیورٹی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ہدایت کی کہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ وال چاکنگ اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔ غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکی خصوصاً افغان باشندوں اور انہیں پناہ یا مالی مدد دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ محکمہ اوقاف کی جائیدادوں پر غیر قانونی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ پتنگ بازی، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ ڈولفن اسکواڈ سمیت تمام پٹرولنگ یونٹس سٹاپ اینڈ سرچ آپریشنز میں مزید تیزی لائیں۔فیصل کامران نے واضح کیا کہ قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔








