اوکاڑہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار ملک ظفر) حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ صحت کی ٹیمیں عوام کو بہترین طبی سہولیات گھر گھر پہنچانے میں مصروف ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فواد افتخار کی زیر نگرانی ضلع کی تینوں تحصیلوں میں موبائل ہیلتھ یونٹس اور ڈور ٹو ڈور میڈیکل سروسز کے ذریعے شہریوں کو علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر فواد افتخار نے بتایا کہ دیہی علاقوں میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کو تربیت یافتہ طبی عملہ گھر گھر جا کر علاج اور آگاہی فراہم کر رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت علاج کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بچاؤ، غذائیت اور حفظانِ صحت کے حوالے سے معلومات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

Shares: