اوکاڑہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر انسدادِ سموگ مہم کے تحت ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کارروائیاں تیز کر دیں۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اقصیٰ ریاض کی نگرانی میں عملے نے مختلف سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کی اور دھواں چھوڑنے والی متعدد گاڑیاں تحویل میں لے کر بند کر دیں۔

سیکرٹری اقصیٰ ریاض نے کہا کہ فضا میں کالا دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں سموگ کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ ہیں، عوام کو صاف اور سموگ فری ماحول فراہم کرنے کے لیے ضلع بھر میں چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خراب یا دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو سڑک پر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور سموگ پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Shares: