ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی، سٹی رپورٹر جواد اکبر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت جاری ستھرا پنجاب پروگرام میں ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفائی کے نظام میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

صبح سویرے ہی صفائی کے عملے کی سرگرمیاں شروع ہو جاتی ہیں، گلیوں اور محلوں میں جھاڑو لگانے کے ساتھ ساتھ گھروں سے بھی باقاعدگی سے کوڑا کرکٹ اٹھایا جا رہا ہے۔ شہر کی خوبصورتی اور ماحول کی بہتری کے لیے اس تسلسل نے شہریوں میں اطمینان پیدا کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد اور ریجنل منیجر طلحہ علیم کی نگرانی میں صفائی کے معیار میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ شہریوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کو حکومتِ پنجاب کا عوام دوست اقدام قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مہم مستقل بنیادوں پر جاری رہے گی۔

Shares: