کراچی میں ساحل پولیس نے کلفٹن میں کارروائی کرتے ہوئے چوری کے الزام میں ایک لکھ پتی گھریلو ملازم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے کروڑوں روپے مالیت کے سونے اور نقدی کی چوری کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق کلفٹن کی رہائشی خاتون کی شکایت پر درج مقدمے کے تحت ملزم کو حراست میں لیا گیا۔ خاتون کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزم گزشتہ آٹھ سال سے گھر میں ملازمت کر رہا تھا.تفتیش کے دوران ملزم نے کئی سالوں سے رقم اور قیمتی سامان چوری کرنے کا اعتراف کیا، اس کے قبضے سے 21 تولہ سونے کے بسکٹ اور 2 لاکھ 27 ہزار روپے برآمد ہوئے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے چوری کی رقم سے لاکھوں روپے مالیت کی جائیداد اور گاڑیاں خریدیں جبکہ بھاری رقوم اپنے اکاؤنٹ سے دیگر اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے.
جنگ بندی کے باوجود فلسطینی بھوک، پیاس اور پناہ کے لیے ترسنے لگے
کے ڈی اے میں 11 ارب 33 کروڑ کے ٹھیکے بغیر ٹینڈر دیے جانے کا انکشاف
روسی تیل کی خریداری،مودی حکومت نے ٹرمپ کے دباؤ میں آگئی








