چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مالدیپ کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر ڈاکٹر محمد معیظ، وزیر دفاع محمد غسان ماؤمون اور چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم حلمی سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان عالمی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور، اور دوطرفہ دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے عسکری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات پر غور کیا اور دفاعی شراکت داری کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔مالدیپ کی سول اور عسکری قیادت نے پاک افواج کے پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو سراہا۔

اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کو مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس (MNDF) ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا.

انٹرنیٹ سروسز پیر تک مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی،اسٹارم فائبر کا اعلان

اسرائیلی ڈرون حملہ: جنوبی لبنان میں حزب اللہ کمانڈر سمیت دو افراد شہید

25 اکتوبر سے غیر تصدیق شدہ ڈیجیٹل اکاؤنٹس معطل ہونے کا امکان

خواتین ورلڈ کپ: پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کی نذر

Shares: