قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) پانچ سال سے زائد عرصے بعد برطانیہ کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرنے جا رہی ہے۔

پی آئی اے کل 25 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے آپریشن پانچ سال اور تین ماہ بعد بحال ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ یکم جولائی 2020 کو برطانیہ نے پی آئی اے پر پابندی عائد کر دی تھی، جو پائلٹس کی ڈگریوں سے متعلق اُس وقت کے وفاقی وزیر غلام سرور خان کے قومی اسمبلی میں دیے گئے بیان کے بعد لگائی گئی تھی۔پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے روانہ ہوگی، جبکہ ابتدائی مرحلے میں ہفتے میں دو پروازیں منگل اور ہفتے کے روز آپریٹ کی جائیں گی۔

اس سلسلے میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور مانچسٹر ٹرمینل کی عمارت پر ہیوی پورٹریٹ بھی آویزاں کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کل اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانیہ پروازوں کی بحالی کے موقع پر باقاعدہ تقریب بھی منعقد ہوگی، جس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف خصوصی شرکت کریں گے.

جنرل ساحر شمشاد کا مالدیپ کا سرکاری دورہ، عسکری تعلقات کے فروغ پر اتفاق

انٹرنیٹ سروسز پیر تک مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی،اسٹارم فائبر کا اعلان

اسرائیلی ڈرون حملہ: جنوبی لبنان میں حزب اللہ کمانڈر سمیت دو افراد شہید

Shares: