پاکستان اور پولینڈ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ پولینڈ کے وزیرِ خارجہ راڈوسلا سکورسکی نے 23 سے 24 اکتوبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کیا، جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔
اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، زراعت، آئی ٹی اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے پولش کمپنی اورلن پی او جی سی کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو سراہا اور باہمی تجارت میں توازن پیدا کرنے پر زور دیا۔ملاقات میں کشمیر تنازع اور یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ وزرائے خارجہ نے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے احترام پر زور دیا۔دونوں ممالک نے دہشت گردی، منظم جرائم اور غیر قانونی ہجرت کے خاتمے کے لیے تعاون بڑھانے اور تعلیم، صحت، تحقیق و ثقافت کے شعبوں میں شراکت پر اتفاق کیا۔
اعلامیے میں پاک فضائیہ میں پولش افسران کے کردار کو سراہا گیا اور دونوں ممالک نے سالانہ سیاسی مشاورت کے انعقاد اور اقوام متحدہ میں ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔پولینڈ کے وزیرِ خارجہ نے پاکستان کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کو پولینڈ کے دورے کی دعوت دی.
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا
پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازیں پانچ سال بعد بحال
جنرل ساحر شمشاد کا مالدیپ کا سرکاری دورہ، عسکری تعلقات کے فروغ پر اتفاق
انٹرنیٹ سروسز پیر تک مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی،اسٹارم فائبر کا اعلان








